ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاکسو ای -باکس:اب بچے جنسی زیادتی کی براہ راست شکایت کرسکتے ہیں 

پاکسو ای -باکس:اب بچے جنسی زیادتی کی براہ راست شکایت کرسکتے ہیں 

Sun, 02 Oct 2016 19:46:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 2 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )لواحقین اور قریبی رشتہ داروں کی طرف سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے درمیان قومی حقوق اطفال تحفظ کمیشن(این سی پی سی آر)نے پاکسو ای -باکس پہل شروع کی ہے جس کے ذریعہ متاثرہ بچے اپنی شکایت براہ راست کمیشن تک پہنچا سکتے ہیں۔حال ہی میں کمیشن نے پاکسو ای باکس کے نام سے اپنی ویب سائٹ پر ایک ونڈو شروع کی ہے جہاں جا کر متاثرہ بچے آسان طریقے سے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔شکایت ملنے کے بعد کمیشن کی سطح سے 2012کے بچوں کے جنسی ہراسانی مخالف قانون(پاکسو) کے تحت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا ۔این سی پی سی آر کے رکن یشونت جین نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ کئی معاملے ایسے ہوتے ہیں جن میں خاندان کے لوگوں یا رشتہ دار شامل ہوتے ہیں۔ان حالات میں بچے چاہ کر بھی پولیس یا اپنے نزدیک کی اطفال فلاح و بہبود کمیٹی یا کسی این جی او سے رابطہ نہیں کر پاتے ہیں۔اس ای- باکس کا آغاز اسی مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے کہ بچے گھر یا کسی دوسری جگہ انٹرنیٹ کے ذریعے محض چند منٹ کے اندر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔جین نے کہاکہ ہم نے ای-باکس کی سطح پر آنے والی شکایات پر آگے کی کارروائی کے لیے کمیشن کے اندر دو رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ایک بار شکایت ملنے کے بعد ہماری ٹیم اپنی سطح پر شکایت کی چھان بین کرتی ہے اور پھر متعلقہ انتظامیہ کے ذریعے کارروائی اور انصاف کو یقینی بناتی ہے۔غور طلب ہے کہ بہبودی برائے خواتین واطفال کی مرکزی وزارت نے بچوں کی جنسی ہراسانی کو لے کر ایک سروے کرایا جس میں پایا گیا کہ 53فیصد بچے کسی نہ کسی طور پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوئے ہیں اور زیادہ تر معاملات میں ملزم خاندان کا کوئی رکن یا قریبی رشتہ دار شامل تھا۔


Share: